Present Perfect Continuous Tense


Present Perfect Continuous Tense
تعریف: کسی کام کا زمانہ حال میں  وقت کے ساتھ جاری ہو نا ۔
پہچان: اردو فقرے کے آخر میں ‘رہاہے، رہی ہے’رہا ہوں، رہے ہیں وغیرہ آتا ہے۔
بنانے کا طریقہ:subject  کے بعد has been/have been لگا کرفعل کی پہلی فارم کے ساتھ ing کا اضافہ کر کے Object لگاتے ہیں۔ اور since/for کے ساتھ وقت کو بتاتے ہیں۔
Subject +  فاعل
Has been/have been +
Ving + 
Object+ مفعول
Since/for
Time
v     فاعل He, She, It   یا واحد کے ساتھ   has been لگاتے ہیں۔
v     فاعلI, We, You, They  یا جمع کے ساتھ   have been  لگاتے ہیں۔
Since: Point of Time (وقت کے آغاز/نام  کے ساتھ)
1 بجے سے، منگل سے، مارچ سے ،2015  سے، صبح سے،
دوپہر سے،  شام سے، رات سے، کل سے
Since اور for  کا استعمال مندرجہ ذیل اصول کے ساتھ ہو گا۔
For : Period Of Time  (وقت کےوقفہ کے ساتھ)
1 گھنٹے سے، 5 دن سے، کئی ہفتےسے،  10 ماہ سے، 3 سال سے

People have been coming to the park since morning.
لوگ صبح سے سیر گاه آرہے ہیں۔
The players have been playing football since 4 o'clock.
کھلاڑی چاربجے سے فٹ بال میں رہے ہیں۔
The child has been weeping for two hours.
بچہ دو گھنٹے سے رورہا ہے۔
The girl has been taking medicine for three days.
لڑکی تین دن سے دوائی پی رہی ہے۔
The student has been working hard for four months.
طالبعلم چار ماہ سے محنت کر رہا ہے۔
The girls have been coming to college for two years.
لڑکیاں دو سال سے کالج آرہی ہیں۔
The teacher has been teaching since 8 o' clock.
استادآٹھ بچے سے پڑھارہا ہے۔
Asghar has been taking a bath for fifteen minutes.
اصغر پندرہ منٹ سے نہارہا ہے۔
We have been waiting for you for several hours.
ہم کئی گھنٹے سے آپ کا انتظار کررہے ہیں۔
People have been gathering to welcome the President since evening.
لوگ شام سے صدر کا استقبال کرنے کے لیے جمع ہورہے ہیں۔
He has been living in this house since 1982.
وہ 1982ء سے اس مکان میں رہ رہا ہے۔
The miser has been saving every penny for five years.
کنجوس  پانچ سال سے ایک ایک پیسہ جمع کر رہا ہے۔
Aslam has been flying the kite since noon.
اسلم دو پہر سے پتنگ اڑارہا ہے۔
All the friends have been travelling together since Tuesday.
سب دوست منگل سے اکٹھے سفر کررہے ہیں۔
We have been preparing to go back since yesterday.
ہم کل سے واپس جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
Exercise
-1  اکبر کئی گھنٹے سے پہاڑے یاد کر رہا ہے۔ 2- تم چھ بجے سے دوستوں کو خط لکھ رہے ہو۔ 3- مریض دس منٹ سے چیخ رہا ہے۔ -4 ڈاکٹر دس منٹ سے مریض کا معائنہ کر رہا ہے۔ 5- چوکیدار پانچ گھنٹے سے پہرہ دے رہا ہے۔ 6- تم پانچ منٹ سے چاقو تیز کر رہے ہو۔ 7- کسان دو ماہ سے فصل کی کٹائی کر رہا ہے۔ 8- نقشہ نویس  ایک ہفتے سے عمارت کا نقشہ بنارہے ہیں۔  -9 كھلاڑی کئی دن سے میچ کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ 10- میں بدھ سے ٹی وی کی مرمت کر رہا ہوں۔ 11- وہ 1983ء سے پنشن لے رہا ہے۔ 12- کچھ لوگ شام سے نمائش کا لطف اٹھارہے ہیں۔ 13- سب لوگ ایک گھنٹے سے ایک دوسرے سے بغل گیر ہورہے ہیں۔ 14- لڑکیاں سات بجے سے ہار بنارہی ہیں۔ 15- تمام مسلمان یکم رمضان سے روزے رکھ رہے ہیں۔
-1 Akbar has been learning tables for several hours. 2- You have been writing letters to friends since 6 o'clock. 3- The patient has been crying for ten minutes. -4 The doctor has been examining the patient for ten minutes. 5- The watchman is keeping watch for five hours. 6- You have been sharpening the knife for five minutes. 7- Farmer has been harvesting crops for two months. 8- The draftsmen have been making the map of building for a week. -9 The players have been practising to play match for several days. 10- I have been repairing the TV since Wednesday. 11- He has been taking pension since 1983. 12- Some people have been enjoying the exhibition since evening. 13- All the people have been embracing from one another for an hour. 14- Girls have been making since 7 o'clock. 15- All Muslims have been fasting since the 1st of Ramadan.
منفی بنانے کا طریقہ: منفی بنانے کے لیے subject  کے بعد has not been / have not been لگا کرفعل کی پہلی فارم کے ساتھ ing کا اضافہ کر کے Object لگاتے ہیں۔ اور since/for کے ساتھ وقت کو بتاتے ہیں۔
Subject +  فاعل
Has not been / have not been +
Ving 
Object+ مفعول
Since/for
Time
The boatmen have not been leaving their boats for two hours.
ملاح دو گھنٹے سے اپنی کشتیاں چھوڑ کر نہیں جارہے۔
He has not been taking exercise for two days.
وہ دو دن سے ورزش نہیں کر رہا ہے۔
The passengers have not been burning fire since evening.
مسافر شام سے آگ نہیں جلارہے ہیں۔
The idle students have not been working for many days.
نکمے طلباء بہت دنوں سے کام نہیں کر رہے ہیں۔
The tailor has not been sewing clothes since Tuesday.
درزی منگل سے کپڑے نہیںسی رہا ہے
The hunter has not been setting trap for several months.
شکاری کئی ماہ سے جال نہیں بچھا رہا ہے
These boys have not been making mischief for three days.
یہ لڑکے  تین دن سے شرارت نہیں کررہے ہیں۔
The police has not been patrolling the city since Monday.
پولیس پیر سے شہر میں گشت نہیں کررہی ہے۔
They have not been advising us for fifteen days.
وہ ہمیں پندرہ دن سے نصیحت نہیں کر رہے ہیں
You have not been acting upon the advice of your parents for several years.
آپ کئی سالوں سے اپنے والدین کے مشورے پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔
The doctors have not been treating the patients for three days.
ڈاکٹر تین دن سے مریضوں کا علاج نہیں کررہے ہیں۔
I have not been receiving the letters from my brother since October.
مجھے اکتوبر سے اپنے بھائی کے خطوط نہیں مل رہے ہیں۔
He has not been giving anything to his mother for four months.
وہ اپنی ماں کو چار ماہ سے کچھ نہیں دے رہا ہے
The two friends have not been meeting each other since March.
دو سہیلیا ں مارچ سے ایک دوسرے سے نہیں مل رہی ہیں۔
People have not been mourning the death of the robber since yesterday.
لوگ کل سے ڈاکو کی موت پر ماتم نہیں کر رہے ہیں۔
Exercise
-1  لاہور میں کل سے بارش نہیں ہورہی ہے۔ 2- تالاب میں مینڈک شام سے نہیں ٹرارہے ہیں۔ 3- ہم اپریل سے افواہوں پریقین نہیں کر رہے ہیں۔ 4- یہ  آدمی صبح سے گھاس نہیں کاٹ رہا ہے۔ 5- کسان کئی ماہ سے نیاٹر یکٹر نہیں خرید رہا ہے۔ 6- اصغربیس دن سے جھوٹ نہیں بول رہا ہے۔ 7- میں دسمبر سے نیا ناول نہیں لکھ رہا ہوں۔ 8- میرے دوست کئی سالوں سے تحفے نہیں بھیج رہے ہیں۔ 9۔ مرغیاں جون سے انڈے نہیں دے رہی ہیں۔ 10- ہماری گائے سوموار سے دودھ نہیں دے رہی ہے۔ 11- مرغ کل سے اذان نہیں دے رہا ہے۔ 12- بیل دودن سے چارہ نہیں کھا رہا ہے۔ 13- اس کا بھائی چار روز سے نماز نہیں پڑھ رہا ہے۔ 14- مریض دو دن سے دوائی نہیں پی رہا ہے۔ 15- شیر سوموار سے مویشیوں پر حملہ نہیں کر رہا ہے۔
1- It has not been raining in Lahore since yesterday. 2- Frogs have not been croaking in the pond since evening. 3- We have not been believing on the rumors since April. 4- This man has not been cutting grass since morning. 5- Farmer has not been buying tractor for several months. 6- Asghar has not been lying for twenty days. 7- I have not been writing a new novel since December. 8- My friends have not been sending gifts for many years. 9 The hens have not been laying eggs since June. 10- Our cow has not been giving milk since Monday. 11- The rooster has not been crowing since tomorrow. 12- The ox has not been eating fodder for two days. 13- His brother has not been offering prayer for four days. 14- The patient has not been taking medicine for two days. 15- Lion has not been attacking cattle since Monday.
سوالیہ بنانے کا طریقہ:  سوالیہ بنانے کے لیے has/have کو فقرے کے شروع میں لے آتے ہیں۔اس کے بعد subject   فعل کی تیسری فارم لگا کر  Object لگاتے ہیں اور آخر میں سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔ Wh   فیملی کے سوالیہ الفاظ سب سے پہلے لگاتے ہیں۔
Wh/ Has/have +
Subject +  فاعل
been +
Ving  
Object+ مفعول
Since/for
Time
Have the flies been buzzing over the rotten fruits for two hours?
کیا خراب پھلوں پرمکھیاں دو گھنٹے سے بھنبھنارہی ہیں؟
Has the child been playing with toys since 2 o'clock?
کیا بچہ دو بجے سے کھلونوں سے کھیل رہا ہے؟
Since when has the rich man been taking rest?
امیر آدی کب سے آرام کر رہا ہے؟
Where has the carpenter been repairing the chairs since Friday?
بڑھئی جمعہ سے کرسیاں کہاں مرمت کر رہا ہے؟
Why has Saeed not been taking medicine for three days?
سعید تین دن سے دوائی کیوں نہیں کھارہا ہے؟
Has the master been punishing his servant since 7 o'clock?
کیا مالک اپنے نوکر کو سات بجے سے سزادے رہا ہے؟
Where have they been sawing wood since noon?
وہ دو پہر سے لکڑی کہاں چیر رہے ہیں؟
Have the players been inflating the football for ten minutes?
کیا کھلاڑی دس منٹ تک فٹ بال میں ہوا بھر  رہے ہیں؟
Since when have the naughty boys been deflating the tube?
شرارتی لڑ کے کب سے ٹیوب سے ہوا نکال رہے ہیں؟
Have the guests been waiting for meal for an hour?
کیا مہمان ایک گھنٹے سے کھا نے کا انتظار کر رہے ہیں؟
Have the cattle been drinking water at this pond for two months?
کیا مویشی اس جوہڑ سے دو ماہ سے پانی پی رہے ہیں؟
What have you been doing here for four hours?
یہاں آپ چار گھنٹے سے کیا کر رہے ہیں؟
Which story has Bashir been writing since 7 o'clock? 
بشیر سات بجے سے کون سی کہانی لکھ رہا ہے؟
Whose shirt has Naz been sewing since Monday?
ناز سوموار سے کسی کی قمیص سی رہی ہے؟
Have your friends been helping you since October?
کیا تھارے دوست اکتوبر سے تمھاری مدد کرر ہے ہیں؟
Exercise
-1 کیا بارش شام سے ہورہی ہے؟ 2- کیا ہجوم دو پہر سے نعرے لگا رہا ہے؟ 3- بچے صبح  سے کتابیں کیوں خراب کر رہے ہیں؟ 4 - میرا بھائی کس کارخانے میں 11 تاریخ سے کام کر رہا ہے؟ 5- کیا وہ بیس منٹ سے ناول پڑھ رہا ہے؟ 6- مزدور پانچ گھنٹے سے کہاں کام کر رہے ہیں؟ 7- سڑک بنانے والا انجن دو دن سے کس سڑک کی مرمت کر رہا ہے؟ 8- کیا موسیقار منگل سے گیت گارہے ہیں؟ 9- مالی کب سے نئے درخت لگارہا ہے؟ 10- دوکاندار تین دن سے دوکانیں  کیوں سجا رہے ہیں؟ 11- کیا بچہ صبح سے کھلونوں کے ساتھ نہیں کھیل رہا ہے؟ 12- کیا مریض چار دن سے نہیں نہارہا ہے؟ 13- کیا وہ دو ماہ سے تمھیں نصیحت نہیں کر رہا ہے؟ 14۔ کیا لوگ پانچ بجے  سے جلوس میں شامل ہو رہے ہیں؟
1- Has it been raining since evening? 2- Has the crowd been raising slogans since noon? 3- Why have children been spoiling books since morning? 4 - In which factory has my brother been working since the 11th date? 5- Has he been reading the novel for twenty minutes? 6- Where have the labourer been working for five hours? 7- Which road has repair engine been repairing for two days? 8- Have the musicians been singing since Tuesday? 9- When has the gardener been planting new tree? 10- Why have shopkeepers been decorating shops for three days? 11- Has the child not been playing with toys since morning? 12- Has the patient not been taking bath for four days? 13- Has he not been advising you for two months? 14- Have the people been joining the procession since 5 o'clock?

0 $type={blogger}:

Post a Comment